اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابن۔ العالم کی رپورٹ کے مطابق صيہونزم مخالف اسرائيليوں کي سياسي و سماجي تنظيم ترابط کے سرگرم کارکن جادي الغازي نے کہا کہ يہ مظاہرہ گذشتہ کئي برس ميں ہونےوالے مظاہروں ميں سب سے بڑا مظاہرہ تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ مظاہرے ميں شريک لوگوں نے کھل کر مقبوضہ علاقوں کے فلسطينيوں پر ڈھائےجانےوالے مظالم کے خاتمے کا مطالبہ کيا۔ واضح رہے کہ صہيونيوں نے سن دوہزار سات ميں الرجبي عمارت پر زبردستي قبضہ کرليا تھا اور اسرائيل کي عدالت نے بھي ايک سال بعد جھوٹے دعوؤں کي بنياد پر اس عمارت ميں رہنےوالے فلسطينيوں کو عمارت خالي کرنے کا حکم دے ديا تھا۔ دوسری جانب صہيونيوں نے اتوار کي صبح مسجدالاقصي ميں نمازيوں کو اپنے محاصرے ميں لے ليا اور اس کے بعد ان پر حملہ کرديا۔ صيہوني عناصر آئے دن مسجد الاقصي پر حملے کرتےرہتے ہيں۔ صيہوني فوجيوں نے اسي طرح خان يونس ميں فلسطينيوں کي زرعي اراضي پر بھي فائرنگ کي - دوسري جانب شمالي غزہ کے علاقے بيت حانون ميں صيہوني فوجيوں نے فائرنگ کرکے ايک فلسطيني نوجوان کو زخمي کردياہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲